اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

دو ماہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دوسرا امریکی دورہ، پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی علامت، بلوم برگ

اسلام آباد (اے ون نیوز) امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دو ماہ میں دوسرا امریکی دورہ، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری کا واضح اشارہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بطور آرمی چیف عاصم منیر کو پاکستان کی سب سے طاقتور شخصیت سمجھا جاتا ہے، اور خارجہ پالیسی، معیشت اور حساس قومی معاملات پر ان کی رائے کو حتمی حیثیت حاصل ہے۔

بلوم برگ نے یاد دلایا کہ چند دن قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو وائٹ ہاؤس میں ظہرانے کی ذاتی دعوت دی تھی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایران-اسرائیل تنازع کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ کے کردار کو سراہا ہے، جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس کردار کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے لیے تجارتی ٹیرف، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا جیسے دیگر ممالک سے کم مقرر کیے ہیں۔

امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ’’برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ان کی وابستگی اور امداد، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کلیدی کردار رکھتی ہے۔

انہوں نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ خود کو ’’وشوا گرو‘‘ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، مگر عملی طور پر ایسا نہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی ٹرانس نیشنل دہشتگرد سرگرمیوں میں شمولیت عالمی سطح پر تشویش کا باعث ہے۔

اس کی مثالوں میں کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل، قطر میں آٹھ بھارتی نیول افسران کا معاملہ اور کلبھوشن یادیو کیس شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button