اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

معرکۂ حق میں شاندار کامیابی پر فوجی و سول شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا

اسلام آباد(اے ون نیوز) معرکۂ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے اور شاندار خدمات انجام دینے پر فیلڈ مارشل، ایئر چیف، وفاقی وزرا، سیاسی و عسکری رہنماؤں سمیت مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو اعلیٰ سول و عسکری اعزازات سے نوازا گیا۔

ایوانِ صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوارڈز تقسیم کیے۔

ہلالِ جرأت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو دیا گیا، جب کہ نشانِ امتیاز وفاقی وزرا اسحاق ڈار، عطا تارڑ، خواجہ آصف، محسن نقوی، احسن اقبال، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایڈمرل نوید اشرف، بلاول بھٹو زرداری، رانا ثنا اللہ اور متعدد دیگر رہنماؤں کو عطا کیا گیا۔

ہلالِ امتیاز ڈاکٹر مصدق ملک، سینیٹر شیری رحمان، حنا ربانی کھر، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، احد خان چیمہ اور چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمٰن سمیت کئی اعلیٰ شخصیات کے حصے میں آیا، جبکہ ستارۂ امتیاز سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان، سیکریٹری آبی وسائل اور متعدد فوجی و سول افسران کو دیا گیا۔

تمغۂ امتیاز پولیس، سول سروس، میڈیا، سیکیورٹی اداروں اور مختلف شعبہ جات سے وابستہ شخصیات کو دیا گیا، جن میں ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر، ڈی آئی جی سیکیورٹی پنجاب کامران عادل، کمشنر راولپنڈی عبدالعامر خٹک، کمشنر پونچھ مسعود الرحمان، سینیئر سیکیورٹی تجزیہ کار ڈاکٹر قمر چیمہ، اور پی آئی او مبشر حسن شامل ہیں۔

میڈیا شعبے سے معروف اینکرز و صحافی مجیب الرحمن شامی،وسیم بادامی، حامد میر، منصور علی خان، جاوید چوہدری، طلعت حسین، سلیم صافی، نسیم زہرہ، بدر شہباز اور ندیم ملک کو بھی اعزازات سے نوازا گیا۔

تمغۂ شجاعت شہری منیر احمد، محمد حسین، غلام عباس، بشیر عالم اعوان اور خواجہ غلام احمد کو بہادری اور قربانی کے اعتراف میں دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button