اہم خبریںتازہ ترینتجارت

ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کردی گئی

اسلام آباد(اے ون نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کردی۔

ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس ریٹرن 15اکتوبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

ایف بی آر نے بتایاکہ تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنز اور عام لوگوں کی درخواست پر کی گئی۔

ذرائع کا کہناتھاکہ اب تک 40لاکھ سے زیادہ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے۔خیال رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button