
اسلام آباد(اے ون نیوز)پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کو حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی پیشکش کر دی۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف اسدقیصر نے پیشکش کی ہے کہ پیپلزپارٹی سنجیدہ ہے تو تحریک عدم اعتماد لائے ہم ساتھ دیں گے، ہم پیپلز پارٹی کے فرینڈلی فائر کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ر یمارکس پر پیپلز پارٹی کی ناراضگی ابھی تک برقرار ہے۔پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے جمعہ کے روز بھی واک آؤٹ کردیا تھا حکومتی ارکان مناکر واپس ایوان میں لے آئے تھے۔
نوید قمر نے کہا حکومتی ٹیم سے ملاقات ہوئی حالات نہ بدلے،ہمارا پیسہ ہمارا پانی ، ہماری مرضی ، یہ اس کا کیا مطلب ہے، یہ ہمارا ملک ہے، یہ سب کا ملک ہے، معاملہ حل ہونے تک بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔
پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہونے کے بعد واک آؤٹ کا فیصلہ کرلیا۔
پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ پرویز قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کریں گے اور پی پی کے تحفظات کا اظہار کریں گے۔
ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف موجودہ سیاسی صورت حال پر گفتگو کریں گے۔ پی پی رہنما کے خطاب کے بعد جماعت اجلاس سے واک آؤٹ کریں گے۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایوان میں بیٹھنا ممکن نہیں، پنجاب سے جب تک معذرت نیہں کی جاتی معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے، پنجاب میں پی پی پارلیمانی لیڈر سے سرکاری سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔