
لاہور(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے سابق پی ٹی آئی قیادت نے پی کے ایل آئی ہسپتال میں ملاقات کی اور ان کی عیادت کی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پی کے ایل آئی ہسپتال میں زیر علاج ہیں،ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کے پتے میں پتھری تشخیص ہوئی ہے،شاہ محمود قریشی کے گال بلیڈر کی سرجری ہونی ہیں،پی ٹی آئی رہنما 28 اکتوبر سے ہسپتال میں موجود ہیں۔
پی ٹی آئی کی سابق قیادت نے شاہ محمود قریشی سے ہسپتال میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی،ملاقات کرنے والوں میں فواد چودھری، عمران اسماعیل اور محمود مولوی شامل تھے۔ملاقات میں سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے




