شانگلہ ،موسلادھار بارش ،ژالہ باری اور شدید آندھی وطوفان ،پہاڑوں پر برفباری

شانگلہ (اے ون نیوز) شانگلہ کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، ژالہ باری اور شدید آندھی و طوفان،پہاڑوں پر برفباری ۔
صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے دن کے اوقات میں اندھیرا چھا جانے سے دن بھر رات کا سماں رہا۔ تیز ہوا¶ں اور بارش کے باعث نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔
شانگلہ کے بالائی پہاڑی سلسلوں اور رہائشی بلند علاقوں میں موسم سرما کی پہلی ہلکی برف باری ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔ برف باری اور بارش کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی گئی جو معمول سے کئی درجے نیچے گر گیا۔
ضلع کے مختلف مقامات پر ژالہ باری نے املوک سمیت دیگر پھل دار درختوں کو شدید نقصان پہنچایا ہےں۔ شانگلہ ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش جالہ باری اور مختلف علاقوں میں شدید آندھی طوفان بیشتر علاقوں میں صبح نو بجے سے دو بجے تک رات جیسا سماتا۔
شانگلہ کی بالائی پہاڑی سلسلوں اور رہائشی بالائی رہائشی علاقوں میں ہلکی برف باری کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی مختلف بالا علاقوں میں درجہ حرارت ہوتے ہیں جماعت سے گر گیا موسم سرما کی پہلی برف باری اور پھر بارش کے بعد شدید جلباری سے املوک اور دیگر میوہ جات کو شدید نقصان پہنچا شدید بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوا۔




