
ممبئی(اے ون نیوز)بھارتی ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ ایک انڈین ایئر فورس کا طیارہ، جو معمول کی تربیتی پرواز پر تھا، جمعہ کی دوپہر تمبرم کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا تاہم پائلٹ نے محفوظ طریقے سے ایجیکٹ کر لیا۔
سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ” انڈین ایئر فورس کا طیارہ ‘پیلاٹس پی سی-7’، جو معمول کی تربیتی مشن پر تھا، 14 نومبر کو چنئی کے تمبرم کے قریب حادثے کا شکار ہو گیا۔ پائلٹ نے محفوظ طریقے سے ایجیکٹ کر لیا،”
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وجہ معلوم کرنے کے لیے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔




