اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لاہور ہائی کورٹ،پی ٹی آئی کی سپیکر کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنیکی استدعا مسترد

لاہور (اے ون نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے استعفوں کی منظوری کے حوالے سے پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے سپیکر کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے سپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر سے 7 مارچ کو جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم ریاض فتیانہ سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست میں سپیکر کی جانب سے استعفی منظور کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں…سپریم کورٹ کا بڑا حکم،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر عہدے پر بحال

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ممبران کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا اقدام معطل کر رکھا ہے، عدالت نے نوٹیفکیشن نہ لگانے پر سپیکر کی جانب سے استعفی منظور کرنے کا اقدام معطل نہیں کیا، درخواست کے ساتھ سپیکر کی جانب سے استعفی منظور کرنے کا نوٹیفکیشن لف کر دیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سپیکر کی جانب سے 42 ممبران کے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے،عدالت نے سپیکر کے نوٹیفکیشن کو فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سپیکر سمیت دیگر سے 7 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button