
لندن(اے ون نیوز) برطانوی جج نے ایک 11 سالہ بچی کی جان بچانے پر پاکستانی نوجوان کی تعریف کرتے ہوئے اسے نقد انعام دینےکا حکم دیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس اگست میں عبداللہ تنولی نے ایک 11 سالہ بچی کو چاقو سے مسلح حملہ آور سے بچایا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جج نے عبداللہ کو عوامی فنڈز سے ایک ہزار پاؤنڈ انعام دینےکا حکم دیا،جج نے حملہ آور پون پنٹارو کو ہائی سکیورٹی مینٹل ہاسپٹل میں رکھنےکا حکم دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق لیسٹر اسکوائر میں عبداللہ دکان پر بطور سکیورٹی گارڈ کام کر رہا تھا، بچی کی چیخیں سن کر عبداللہ حملہ آور سے بچی کو بچانے میں کامیاب ہوا۔
عبداللہ نے پولیس آنے تک حملہ آور کو دیگر گارڈز کے ساتھ قابو کیے رکھا تھا،واقعے کے بعد سے عبداللہ برطانیہ میں ہیرو بن چکا ہے اور اسے متعدد اعزازات سے بھی نوازا جاچکا ہے۔




