اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان کے بیٹے قاسم خان او رسلیمان خان کو ویزا نہ مل سکا

اسلام آباد (اے ون نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے اسیر بانی کے دو صاحبزادے، قاسم خان اور سلیمان خان، لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ویزا حاصل نہ کر سکے۔

مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان کی درخواستوں میں کچھ تکنیکی خامیوں کی وجہ سے ویزا جاری نہیں کیا گیا۔ انہوں نے گزشتہ ماہ ویزا کے لیے درخواست دی تھی۔

لندن سے سفارتی ذرائع نےمیڈیا کو بتایا کہ ویزا درخواستیں ابھی تک اسلام آباد میں وزارتِ داخلہ کے متعلقہ سیکشن میں زیر التوا ہیں۔

اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ درخواست گزاروں نے مطلوبہ معلومات کی فراہمی میں دلچسپی نہیں لی، حالانکہ ان سے درخواستوں میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے کہا گیا تھا جس پر انہوں نے عمل درآمد نہیں کیا۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں برطانوی پاسپورٹ ہولڈرز (قاسم اور سلیمان) نے اپنی جائے پیدائش لندن ظاہر کی ہے جب کہ درخواستوں میں پاکستان کے ساتھ کسی قسم کا تعلق ظاہر نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مقررہ فارمز میں اپنی سفری تاریخ بھی درست طور پر فراہم نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button