اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بریکنگ نیوز،عمران خان کا رات گئے پمز میں چیک اپ

راولپنڈی(اے ون نیوز)پمز ہسپتال نے عمران خان کے چیک اپ کی تصدیق کر دی ہے.

تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز نے کہا ہے کہ ‏عمران احمد خان نیازی ولد اکرام اللہ خان نیازی، عمر 74 سال کو 24 فروری کو رات گئے آنکھ کے فالو اَپ علاج (یعنی دوسری خوراک) کے لیے پمز (PIMS) لایا گیا.

عمران خان کی آنکھ کے اندر دی جانے والی انجیکشن (انٹراویٹریل انجیکشن) کی دوسری خوراک لگائی گئی یہ طریقۂ علاج ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا.

ذرائع اے ون ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھ کےعلاج کے فالو اپ کےلیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمزکے مطابق بانی کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو اینٹی وی ای جی ایف انٹرا وٹرئیل انجکشن کی دوسری ڈوز دی گئی۔

پمز اسپتال کے مطابق کارڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ نے ایکوگارڈیوگرافی اور ای سی جی کیا جونارمل ہے۔ اسپتال میں قیام،پروسیجرکےدوران اوربعد میں بانی کے وائٹل مستحکم رہے۔

پمز اور شفا آئی اسپتال کےکنسلٹنٹ اوفتھلمولوجسٹ اور کنسلٹنٹ وائٹریو ریٹینل سرجن کی رہنمائی میں پروسیجرعمل میں لائی گئی۔ یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا

اسپتال اعلامیےکے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ضروری ہدایات، فالو اپ مشورے، نسخے اور دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔ پروسیجر سےپہلےاسپیشلسٹس کے بورڈ نے معائنہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button