اہم خبریںتازہ تریندنیا

ٹرمپ کی 2 مسلم خواتین کو امریکہ سے نکالنے کی دھمکی

واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران احتجاج کرنے والی دو ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس الہان عمر اور رشیدی طلیب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ’جہاں سے آئی ہیں وہاں واپس بھیج دینا چاہیے‘۔

اپنے خطاب کے دوران ٹرمپ جب اپنی حکومت کی امیگریشن پالیسی اور کریک ڈاؤن کا دفاع کر رہے تھے تو اس دوران عمر اور طلیب نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگائے کہ ’آپ نے امریکیوں کو قتل کیا ہے‘۔

بعد ازاں صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر دونوں ارکان کو ’بدعنوان اور کرپٹ سیاست دان‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا رویہ غیر مناسب تھا اور وہ امریکا کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

الہان عمر، جو ریاست منی سوٹا سے رکنِ کانگریس ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدر کو یاد دلایا کہ ان کی انتظامیہ کی پالیسیوں کے باعث ان کے دو حلقہ انتخاب کے افراد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ رواں برس منی سوٹا میں امیگریشن چھاپوں کے خلاف احتجاج کے دوران دو امریکی شہری وفاقی اہلکاروں کی کارروائی میں مارے گئے تھے۔

رشیدہ طلیب، جو امریکی کانگریس میں فلسطینی نژاد پہلی خاتون رکن ہیں، نے بھی سوشل میڈیا پر صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ دو مسلم خواتین کی بات برداشت نہیں کر سکے۔

خطاب کے دوران چند دیگر ڈیموکریٹ ارکان نے بھی احتجاج کیا، جبکہ ایک رکن کو ایوان سے باہر بھیج دیا گیا۔ اس واقعے کے بعد امریکی سیاست میں ایک بار پھر امیگریشن اور نسلی بیانات پر بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button