اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

12500 روپے حاصل کرنے کی بڑی شرط ختم! نیا طریقہ کارجانیں

پشاور(اے ون نیوز)پشاور میں رمضان پیکیج کے تحت 12,500 روپے حاصل کرنے کے لئے بینک اکاؤنٹ شرط ختم کردی اور نیا طریقہ کار سامنے آگیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکیج 2026ء کے مستحقین کیلئے عائد کردہ بینک اکاؤنٹ کی لازمی شرط کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا ، اس سلسلے میں صوبائی حکام کی جانب سے ایک باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

کے پی حکومت نے ضرورت مند خاندانوں کے لیے 12,500 روپے مالی امداد کا اعلان کیا تھا، لیکن اس کے ساتھ ہی یہ شرط بھی رکھی تھی کہ تمام مستحقین کا بینک اکاؤنٹ ہونا لازمی ہے۔

اس فیصلے پر صوبے بھر سے سخت ردِعمل سامنے آیا ، جس میں شہریوں اور مقامی نمائندوں نے اسے ایک ’’غیر حقیقت پسندانہ‘‘ شرط قرار دیا تھا۔

دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے غریب خاندانوں کیلئے بینکنگ کی سہولیات تک رسائی ناممکن حد تک مشکل تھی جبکہ دیہاتوں میں رہنے والی اکثریت کے پاس نہ تو بینک اکاؤنٹس ہیں اور نہ ہی وہ بینکنگ کے پیچیدہ طریقہ کار سے واقف ہیں۔

حکومت نے رجسٹریشن کے عمل میں درج ذیل تبدیلیاں کی ہیں. جس کے تحت اب مستحقین کو بینک اکاؤنٹ کے بجائے ان کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ (CNIC) اور موبائل فون نمبر کی بنیاد پر رجسٹر کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے صوبے کے ہزاروں وہ خاندان بھی مستفید ہو سکیں گے.

جو بینک اکاؤنٹ نہ ہونے کی وجہ سے امداد سے محروم ہونے کے خطرے سے دوچار تھے۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ نیا طریقہ کار شفافیت بڑھائے گا، زیادہ افراد تک مدد پہنچائے گا اور مالی امداد بروقت فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

بڑی خبر آ گئی حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ نیا طریقہ کار شفافیت بڑھائے گا، زیادہ افراد تک مدد پہنچائے گا اور مالی امداد بروقت فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button