اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان نےعلی بلال شہید کے نام ملی نغمہ منسوب کر دیا…ویڈیو دیکھیں

لاہور(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چہیرمین عمران خان نےشہیدکارکن علی بلال کے نام ملی نغمہ منسوب کر دیا.

انہوں نے کہا میں یہ نغمہ شہید علی بلال، جسے پیار سے ظلِ شاہ کے عُرف سے جانا جاتا تھا، سے منسوب کرتا ہوں۔ وہ ایک مخصوص انداز میں اپنے وطن سے محبت کرتاتھا۔ دورانِ حراست تشدد سے اسکی اذیت ناک موت ان پستیوں کو ظاہر کرتی ہے جن میں ہماری کرپٹ،بےرحم اور ظالم مقتدر اشرافیہ اتر چکی ہے۔

رب العزت کی عظیم ترین تخلیق یعنی انسان جب گرتا ہے تو حیوانات تک کو پیچھے چھوڑ جاتا ہے۔ وہ وحشی جنہوں نے تشدد سے ہمارے ظلِ شاہ (علی بلال) کی جان لی، درندوں سےبھی بدتر ہیں۔ انہوں نےنفسیاتی طور پر مجہول اور دماغی خلل کےشکار ایک شخص کی نگرانی میں اعظم سواتی،شہباز گِل اور بہت سے سیاسی کارکنان کو زیرِحراست تشدد کانشانہ بنایا۔

دورانِ حراست تشدد کی اس رسمِ بد کےخاتمےکیلئےہماری عدلیہ کب حرکت میں آئےگی کیونکہ یہ تشدد ہمارےآئین ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر ہماری قانونی ذمہ داریوں سے بھی متصادم ہےکیونکہ پاکستان بطور ریاست تشدد کےخلاف عالمی کنونشن(CAT)کاحصہ ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button