اہم خبریںدنیا

تیونس ،تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئیں

تیونس(اے ون نیوز)تیونس میں تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے23 افراد لاپتہ ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے ساحل پر گزشتہ دو دنوں میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے 2 واقعات رونما ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی ڈوبنے کا پہلا واقعہ جمعے کے روز پیش آیا، جہاں کشتی تیونس سے تارکین وطن کو لےکر اٹلی جارہی تھی جس میں 37 افراد سوار تھے جن میں سے 20 افراد لاپتہ ہوگئے جب کہ 17 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ساحل سے 4 لاشوں اور کشتی میں سوار 36 تارکین وطن کو ریسکیو کیا گیا جب کہ تین افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تیونس میں گزشتہ ماہ مارچ سے اب تک 7 کشتیوں کے ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 100 افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button