اہم خبریںبرطانیہ

سوئٹزر لینڈ، معروف بزنس مین خاور سعید خان کا پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں گرینڈ افطار ڈنر

برن(رپورٹ، عمران مزمل)رمضان المبارک کادوسرا عشرہ مغفرت اپنی پوری آب و تاب سے جاری ہے اور اہلیان مسلمان اس بابرکت مہینے کی فیوض برکات اور اللّه کی رحمتوں کو سمیٹنے میں مصروف عمل دکھائی دیتے ہیں۔

رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں مخیر حضرات کی طرف سے سحری اور افطار کی محافل بھی سجائی جا رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں سوئٹزر لینڈ کے شہر لوزرن میں مقیم پاکستانی معروف بزنس مین خاور سعید خان نے پاکستان کمیونٹی کے اعزاز میں ایک گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ افطار ڈنر میں پاکستانیوں کی سیاسی، سماجی اور مذہبی لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

افطار ڈنر کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سید علی جیلانی نے حاصل کی ہدیہ نعت رسول مقبول ﷺ کے لئے باصل سے آۓ ریاض الدین ، ڈاکٹر خالد ،سید اشباع بخاری ، سید زین جیلانی، احمد ریاض الدین ، نصیر احمد، بشیر شیرازی اور عمران مزمّل نے گلہاۓ عقیدت پیش کئے۔

سعید اقبال قادری نے رمضان کی۔ فضیلت پر خصوصی خطاب کیا اور شرکا کو رمضان کی برکتوں اور رحمتوں کے حوالے ان کی رہنمائی کی۔ اس افطار ڈنر کی خاص بات ایک عیسائی نوجوان نے اسلام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔ محفل اللّه اکبر کی صداؤوں سے گونج اٹھی اور تمام مسلمانوں نے نو مسلم کو مبارکباد بھی پیش کی۔ سید علی جیلانی نے حضور کائنات ﷺ کو درود سلام کا نذرانہ پیش کیا اور دعا کی.

برکتوں اور خوشیوں سے بھرپور یہ افطار ڈنر میں پاکستانیوں کے درمیان اتحاد بھائی چارے محبت کی ایک خوبصورت تصویر پیش کر رہا تھا۔ اس شاندار افطار ڈنر پر معززین نے خاور سعید خان کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button