برن(رپورٹ، عمران مزمّل )رمضان المبارک کادوسرا عشرہ مغفرت اپنی پوری آب و تاب سے جاری اور چمک رہا ہے اور اہلیان مسلمان اس بابرکت مہینے کی فیوض برکات اور اللّه کی رحمتوں کو سمیٹنے میں اللّه رب العزت کے بارگاہ میں عبادات اور دعاؤوں میں مصروف عمل دکھائی دیتے ہیں۔
رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں مخیر حضرات کی طرف سے سحری اور افطار کی محافل بھی سجائی جا رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں سوئٹزر لینڈ کے شہر نوشاٹل میں مقیم پاکستان کی معروف کاروباری شحصیت عاطف وننک نے اٹھارہ رمضان المبارک کے روزے پر پاکستان کمیونٹی کے اعزاز میں انتہائی شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
افطار ڈنر میں پاکستانیوں کی سیاسی، سماجی اور مذہبی لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔پاکستان تحریک انصاف شاہین پینل سوئٹزر لینڈ نے سابق صدر پی ٹی آئی رانا شہزاد رفاقت, سابق چیف کوارڈینیٹر حاجی عارف گھمن ، یوتھ صدر فہیم شہزاد ، اوورسیز صدر عنصر اقبال گھمن ، سماجی رہنما سید سجاد اکبر اور سوئٹزر لینڈ کے سوشل ورکر اور صحافی عمران مزمّل نے خصوصی شرکت کی۔
عاطف وننگ اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوے ہر سال کی طرح اس سال بھی کمیونٹی کے اعزاز میں ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا اور ان کے کہنا تھا یہ ہماری خوش قسمتی ہے اللّه نے ہمیں توفیق دی اور ہم اللّه کا بے حد شکر گزار ہیں اس نے اپنے بندوں کی خدمت کے لئے ہمیں چنا اور انشاللہ ہم اس سلسلے کو روکنے نہیں دیں گئے۔
عمران مزمّل نے حضور کائنات ﷺ کے حضور درود سلام کا نذرانہ پیش کیا اور دعا کی۔ برکتوں اور خوشیوں سے بھرپور یہ افطار ڈنر میں سوئس میں بسنے والی پاکستانیوں کے درمیان اتحاد بھائی چارے محبت کی ایک خوبصورت تصویر پیش کر رہا تھا۔ اس شاندار افطار ڈنر پر معززین نے عاطف ونننک کا شکریہ ادا کیا۔