اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فوجی افسر پر تشدد، آئی جی پنجاب کے پی آر او نایاب حیدرگرفتار، مقدمہ درج

لاہور(اے ون نیوز) فوجی افسر پر تشدد کرنے کے الزام میں آئی جی پنجاب کے پی آر او کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اے ون ٹی وی کے مطابق انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کے پی آر او نایاب حیدر کو فوجی افسر پر تشدد کرنے کے الزام میں تھانہ جنوبی چھاؤنی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ انہیں بیٹے اور دیگر 2 افراد کے ساتھ حراست میں لیا گیا۔

نایاب حیدر کو حساس ادارے کے افسر پر بہیمانہ تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس کے پی آر او کے خلاف مقدمہ حساس ادارے کے افسر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button