اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی آئی اے کے جہاز میں ٹائلٹ کا گندا پانی کیسے پھیلا؟ترجمان کی وضاحت آ گئی

لاہور (اے ون نیوز) قومی ائیرلائن پی آئی اے کے ترجمان نے گندا پانی جہاز میں پھیلنے کے واقعے سے متعلق وضاحت کی ہے کہ کسی شخص نے واش روم میں ڈائپر پھنسا دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق 25 اپریل کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 706 جو استنبول سے اسلام آباد آ رہی تھی، میں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تھا جس کے دوران واش روم کا گندا پانی سارے جہاز میں پھیل گیا تھا اور بدبو سے مسافروں کا سانس لینا مشکل ہو گیا تھا۔

اس معاملے پر پی آئی اے ترجمان نے کہا تھا کہ کسی مسافر نے ڈائپر اور چائے کی پتی کا بیگ واش روم میں فلش کرنے کی کوشش کی تاہم وہ ڈرین سسٹم میں ہی پھنس گئے اور سارا گندا پانی جہاز میں پھیل گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں……
پی آئی اے کی پرواز میں ٹوائلٹ لیک،گندا پانی جہاز میں پھیل گیا…ویڈیو دیکھیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button