اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لاہور سے سیر کےلئے گئے نوجوانوں کی جیپ دریائے نیلم میں جا گری،9جاں بحق،5زخمی

لاہور(محمد بشیر احمد سے )لاہور کے علاقے مقبول روڈ اچھرہ سے سیر کےلئے آزاد کشمیر گئے 12نوجوانوں کی جیپ دریائے نیلم میں جا گری،9جاں بحق،5زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہی خاندان کے12نوجوانوں سمیت14افراد جیپ پر سوار تھے،تاﺅ بٹ سے کیل جاتے ہوئے جیپ دریائے نیلم میں جا گری،حادثہ رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب پیش آیا،ایک نوجوان حافظ غلام میراں کی نعش مل گئی،حسنین،محمد فہد،معین احمد کی حالت تشویشناک،جیپ کا ڈرائیورابراہیم اور کنڈیکٹرلطیف بھی زخمی،جنہیںہسپتال داخل کروادیا گیا۔

لاپتہ ہونےوالوں میں عمیر،شاہنواز،اظہر،بلال،ذیشان،ولید،رفیق اور رحیم شامل، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ بہہ جانے والوں کے زندہ بچ جانے کا امکان نہیں کیوں کہ حادثے کا شکار ہونے والی جیپ گہری کھائی میں گرنے کے بعد دریائے نیلم میں جا گری تھی،پاک فوج، پولیس اور مقامی لوگوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا گیا، جاں بحق افراد کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں دن بھر جاری رہیں تاہم لاپتا سیاحوں کے زندہ بچ جانے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔

اچھرہ میں نوجوانوں کے گھروں میں المناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی کہرام مچ گیا،ہر آنکھ اشکبار ،لاپتہ نوجوانوں کی زندگی کےلئے دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔نوجوانوں میں 2 سگے بھائی جبکہ باقی آپس میں کزنز ہیں،جاں بحق ہونے والے نوجوان حافظ میراں کے بھائی طاہر نے اے ون ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام کزنز نے آپس میں مل کر سیر کرنے کا پلان بنایا تھا اور سب لوگ لوکل بس پر آزاد کشمیر گئے ایک بار انہوں نے پروگرام منسوخ کر کے ٹکٹ کینسل بھی کروائے تھے لیکن ان لوگوں نے دوبارہ پروگرام بنا لیا،اور آزاد کشمیر چلے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button