اہم خبریںدنیا

متحدہ عرب امارات کی خواتین کی تنظیم واو کا پاکستانی جرنلسٹ کمیونٹی کے اعزاز میں عشائیہ

یو اے ای (اے ون نیوز)متحدہ عرب امارات کی خواتین کی تنظیم واو نے پاکستانی جرنلسٹ کمیونٹی کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا۔

تقریب میں بین الاقوامی صحافتی تنظیم، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اراکین اور انفرادی طور پہ صحافتی خدمات انجام دینے والے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔خواتین کی تنظیم واو ۲۰۱۴ سے دبئی میں مقیم خواتین کو معاشرتی اور معاشی آگاہی دینے کےساتھ ساتھ ان کو ان کی صلاحیتوں کی بنا پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کررہی ہے۔گروپ کی بانی ممبران فرزانہ منصور اور ثروت زہرا زیدی اور ان کی ٹیم ممبران زبیدہ خانم اور سعدیہ طارق نے اس عشائیہ کا اہتمام شارجہ کے حجر ہ ریسٹورنٹ میں کیا۔ تقریب میں پاکستان کے معزز قونصل جنرل حسن افضل خان نے بطور مہمانِ خصوصی اور پریس کونسلر شازیہ سراج نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز مہمانِ خصوصی کی آمد پہ ہوا۔ سعدیہ طارق نے نظامت کے فرائض سنبھالتے ہوئے زبیدہ خانم کو قران پاک کی تلاوت کے لئے سٹیج پہ مدعو کیا جنہوں نے خوبصورت تلاوت اور ترجمہ سے سامعین کو مستفید کیا۔واو کی بانی ثروت زہرہ زیدی نے واو کے اغراض و مقاصد شرکائے محفل کو مختصراََ آگاہ کیا اور واو کی اب تک کی کارکردگی کو ایک خوبصورت ویڈیو کی شکل میں شرکائے محفل کے سامنے پیش کیا۔

واوکی تنظیم نے ہر موقع پہ خواتین کی قابلیت و صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے، اس عشائیہ میں بھی خواتین صحافیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے معزز مہمان شازیہ سراج نے ان کو پھولوں کا تحفہ پیش کیا۔ خالد چوہدری، صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ، میاں منیر ہانس، صدر اوورسیز پاکستانیز یونائیٹڈ فورم اور انصر اکرم، جنرل سیکریٹری پی ایف یو جے نے واو کی کارکردگی کی تعریف کی اور فرزانہ منصور کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے صحافی برادری کے تعاون پر اظہارِ تشکر کے طور پہ اس عشائیہ کا اہتمام کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی عزت مآب قونصل جنرل حسن افضل خان صاحب نے اپنے خطاب میں واو¿ تنظیم کی گزشتہ کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں قونصل خانہ کی ہر ممکن مدد کا عندیہ دیا۔اسی موقع پر قونصل جنرل نے قونصل خانہ میں ایک کمیونٹی ہال کے اضافہ کی خوشخبری سنائی اور امید ظاہر کی کہ جلد ہی پاکستانی کمیونٹی اس سے استفادہ حاصل کر سکے گی۔

فرزانہ منصور نے اپنی تقریر میں شریک تمام مہمانانِ گرامی کی آمد اور بالخصوص صحافی برادری کے تعاون کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں شامل مہمانوں میں نوید احمد، اسماعیل خان، سجاد خان، رانا ارشد، طارق ندیم، عمران اعظم، حافظ عبدالروف، رانا رضوان، حنا سحر، عبد الفہیم، شامل تھے۔

روزنامہ خلیج ٹائمز سے منسلک خالد ملک صاحب جن کو ان کے ادارے نے پینتالیس سالہ خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا ہے واونے بھی اس موقع پہ ان کی خدمات کے اعتراف پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

میڈیا کی مقبول شخصیت مبین رشید، چئیرمین A1 ٹی وی کی اچانک آمد نے تقریب کی رونق کو بڑھا دیا۔

بعد ازاں مہمانوں کی تواضع حجرہ ریسٹورنٹ کے لذیذ طعام سے کی گئی جس میں شنواری کڑاہی اور افغانی پلاو کے ساتھ پشاوری قہوے کے ذائقہ کو سب مہمانوں نے سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button