اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کوٹ ادو،گھر میں دھماکے سے3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

کوٹ ادو(اے ون نیوز)کوٹ ادو میں گھر میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں کباڑ کا کام کرنے والے شخص کے گھر میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ تین زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کاکہنا ہےکہ دھماکا کباڑ کے سامان کی چھانٹی کے دوران ہوا اور خدشہ ہے کہ سامان میں دھماکا خیز مواد موجود تھا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے رپورٹ طلب کرلی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button