اہم خبریںدنیا

تارکین وطن کی مزید تین کشتیاں لاپتہ،کتنے لوگ سوار تھے؟افسوسناک خبر آ گئی

سینیگال (اے ون نیوز) اٹلی میں کشتی کے المناک حادثے کے بعد ایک اور افسوسناک خبر آ گئی.

تفصیلات کے مطابق سپین کے نزدیک تارکین وطن کی مزید 3 کشتیاں لاپتہ ہو گئیں، کشتیوں میں 300 کے قریب افراد سوار تھے۔

15 دن سے لاپتہ کشتیاں سینیگال سے روانہ ہوئی تھیں، ایک میں 63 جبکہ دوسری میں 50 سے 60 افراد سوار تھے، تیسری کشتی 27 جون کو روانہ ہوئی تھی اور اس میں 200 افراد سوار تھے۔

ہسپانوی حکام کے مطابق بحراوقیانوس تارکین وطن کا بڑا روٹ ہے، یہ راستہ سب سہارا افریقا کے لوگ استعمال کرتے ہیں، بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہونے والے 300 افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔

ہسپانوی سرچ اینڈ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی تلاش کر رہے ہیں، 6 اور 7 جولائی کو، ہسپانوی حکام کو اس گروپ کی سمندر میں روانہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہسپانوی حکام نے تارکین وطن کو تلاش کرنے کی کوشش میں نگرانی کے طیارے بھیجے، گران کناریہ اور تینیرفے کے جنوب میں تلاش کے باوجود طیارہ کشتی کو ڈھونڈنے میں ناکام رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button