لاہور(اے ون نیوز)پنجاب کے سابق وزیر اعلی چوہدری پرویزالہٰی ایک ماہ کیلئے تھری ایم پی او کے تحت نظربند، لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے چوہدری پرویزالہٰی کی نظربندی کا حکم نامہ جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پرویزالہٰی 3 ایم پی او کے تحت کیمپ جیل میں ہی نظربند رہیں گے۔
لاہور پولیس کی جانب سے پرویزالہٰی کی تھری ایم او کے تحت نظربندی کی سفارش کی گئی تھی۔