اہم خبریںتازہ ترینشوبز

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

فیصل آباد (اے ون نیوز)پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر و اداکارہ جنت مرزا کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا اوران کے مداحوں کی تعداد 23 ملین تک جا پہنچی ہے جس کے بعد ایک بار پھر پاکستان کی مقبول ترین شخصیت بن گئیں۔


اداکارہ و ٹک ٹاکر نے اپنی اس کامیابی کا جشن اپنی مداحوں کے ساتھ منایا، فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے جنت مرزا نے کچھ تصاویر شئیر کیں جس میں انہوں نے ٹک ٹاک کی بڑھتی ہوئی تعدار پر خوشیاں بھی منائیں۔مذکورہ تصویر میں اداکارہ کو پرنٹڈ اسکرٹ اور سبز رنگ کی شرٹ پہنے ہاتھ میں 23 ملین کے غبارے تھامے کیمرے کے سامنے پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔


جنت مرزا کو انکی کامیابی پر مباررکباد دینے کیلئے ٹک ٹاکر ربیکا خان، مدیحہ خان اور دیگر نے بھی نیک پیغامات بھیجے۔ واضح رہے کہ صرف ٹک ٹاک ہی نہیں بلکہ جنت مرزا دیگر سوشل اکاؤنٹس پر بھی سب سے زیادہ فالو کی جانی والی شخصیت ہیں۔ اداکارہ کے انسٹاگرام پر بھی 4.4 ملین فالورز ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button