اہم خبریںتازہ ترینکھیل

باکسرعامر خان اور فریال کی شادی خطرےمیں، دونوں علیحدہ رہنے لگے

لندن(اے ون نیوز)ماڈل گرل سمیرا سے تصاویر اور میسجز کے تبادلے کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم کا ازدواجی تعلق خطرے میں پڑ گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین ماڈل گرل کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد سے باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم ایک دوسرے سے علیحدہ رہ رہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ماڈل گرل سمیرا کے ساتھ ٹیکسٹ میسجز اور تصاویر کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد سے باکسر عامر خان اور ان کے تین بچوں کی ماں فریال مخدوم کے درمیان ازدواجی تعلق پر خطرات منڈلانے لگے ہیں۔

ڈیلی میل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عامر خان اور فریال کبھی دبئی اور کبھی لندن میں علیحدہ علیحدہ گھروں میں وقت گزار رہے ہیں اور فریال مخدوم یہ سوچ رہی ہیں کہ آیا انہیں عامر خان کے ساتھ 10 سالہ ازدواجی تعلق کو ختم کرنا چاہیے یا نہیں۔

خان فیملی کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ فریال مخدوم اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنے کے لیے وقت لے رہی ہیں کیونکہ وہ اس وقت اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہیں، اور سوچ رہی ہیں کہ وہ اور عامر کس طرح علیحدہ رہ کر بچوں کی پرورش کر سکتے ہیں۔

ڈیلی میل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے باکسر عامر خان سے بھی رابطہ کیا گیا جس پر انہوں نے ماڈل گرل سمیرا سے رابطے کا اعتراف کرتے ہوئے شرمندگی کا اظہار کیا۔

فریال مخدوم نے عامر خان کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد ابتدا میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماڈل گرل سمیرا کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا کیونکہ ماڈل سمیرا نے دعویٰ کیا تھا کہ عامر خان نے ان سے کہا کہ ان کی فریال کے ساتھ شادی ایک بزنس ڈیل تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button