اسلام آباد(اے ون نیوز)ملک سے باہر جانے والوں کا رش برقرار، روز 40ہزار افراد پاسپورٹ دفاتر آرہے ہیں۔
پاسپورٹ حکام کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
ملک سے باہر جانے کے لیے پاسپورٹ کے حصول کے لیے روزانہ 40ہزار افراد پاسپورٹ دفاتر آ رہے ہیں۔
حکام کے مطابق بڑی تعداد میں ڈیٹا آنے کی وجہ سے پاسپورٹ بنانے والا عملہ بھی مشکلات کا شکار ہے۔
شہریوں کو پاسپورٹ کی بروقت ڈیلیوری کے لیے ہفتہ اور اتوار کو بھی پاسپورٹس کی چھپائی کا کام کیا جانے لگا ہے۔