لاہور(اے ون نیوز)لاہور میں شیروں کے ساتھ وقت گزارنے کا چیلنج دینے والا ٹک ٹاکر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
تفصیلات کے مطابق واپڈا ٹاؤن لاہور کے میاں ثاقب نے گھر کی چھت پر شیر پال رکھے ہیں، ملزم سوشل میڈیا پر شیروں کی تشہیر کرتا اور شہریوں کو دعوت دیتا کہ جو ان کے پنجرے میں 10 منٹ گزارے گا اسے 10 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔
@saqibahmed192 Manay jan bujh kar draya 😂 #mianfarmhouse #miansaqib #lionslover #standwithkashmir #petslover #pakistanzindabad #myfuntiktok
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح لوگوں کو شیروں کے پنجرے میں داخل کیا جا رہا ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے۔
ستوکتلہ پولیس نے چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کر لیا، اس دوران ملزم نے اعتراف جرم کیا اور معافی مانگتا رہا۔
@saqibahmed192 Itna asan nahi jitna asan samajh kar challenge accept kartay ha log#mianfarmhouse #miansaqib #petslover #lionslover #myfuntiktok #crew07
پولیس کی اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شیروں کو تحویل میں لے کر سفاری پارک منتقل کر دیا۔