اسلام آباد(اے ون نیوز)نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی زیر صدارت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکرٹری صحت افتخار شلوانی ایڈیشنل سیکرٹری کامران رحمان بھی موجود تھے.
ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ نے وزیر صحت کو بریفنگ دی،وزیر صحت کو ڈریپ کے فنکشن چیلنجز اور کارکردگی بارے آگاہ کیا.
وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جاڈاکٹر ندیم جان نے صحت کے شعبے کی بہتری اور شہریوں کی صحت کے تحفظ کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم پر زور دیا، قلیل مدت میں ڈریپ کی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے موثر حکمت عملی بنا کر آیا ہوں،اس مربوط حکمت عملی کی وجہ ڈریپ کی کارکردگی اور ادویات کے نظام میں یقیناً بہتری آئے گی .
ادویات کی کوالٹی پر اور معیار پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ،ادویات کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں گے،ادویات کے شعبے میں 713 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ ہوئی ھے، پاکستان کی مارکیٹ بہت پوٹینشل ھے.
ادویات کی ایکسپورٹ مربوط کاوش کے ذریعے ڈبل کیا جا سکتا ھے، جان بچانے والی ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں ،ملک بھر میں ادویات کی مصنوعی قلت برداشت نہیں کی جائے گی ، ادویات کی مصنوعی قلت کو روکنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایں گے .
جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کی روک تھام کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر مربوط حکمت عملی تشکیل دیں گے،ڈریپ ادویات کی قلت کو ختم کرنے کیلئے ایک شکایتی موبائل ایپلیکیشن بھی لانچ کرے گا،جس پر عوام اور خوردہ فروش جیو ٹیگنگ کے ذریعے ادویات کی قلت کی اطلاع دے سکتے ہیں.
ایپ کی لانچنگ کو 72 گھنٹے کے اندر یقینی بنایا جائے،عوام کی شکایات کا ازالے میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جاسکتی ھے، میں ادویات کی شارٹیج کو خود مانیٹر کروں گا، قلت کی شکایت کا سراغ لگایا جا سکے گا ، شکایات پر کی جانے والی کارروائیوں کو شکایت کنندہ کی طرف سے دیکھا جائے گا .