لاہور(اے ون نیوز)نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹروےکےٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا.
تفصیلات کے مطابق لاہورسے اسلام آبادتک سفرکرنےوالی گاڑیوں کو11سو روپےاداکرناہوں گے،نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہرگاڑی سے فی کلومیٹر 3روپے 7پیسے وصول کرےگی.
حکام کے مطابق موٹروےپرسفرکرنےوالی مسافر وین سے 2590 روپےوصول کئے جائیں گے،مسافربسوں کو 10روپے 29پیسےفی کلومیٹرکے حساب سے3690 روپے دیناہوں گے،سامان کی ترسیل کےلیے استعمال ہونیوالے ٹرکوں کے ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ ہوگیا.
نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہرٹرک سے 17روپے22پیسے فی کلومیٹروصول کرےگی،ٹول ٹیکس میں اضافے کا نفاذ ہوگیا، کلیکشن بوتھ کے باہربینرز آویزں کردیےگئے.