لاہور(اے ون نیوز)9 مئی جلاو گھیراو کا معاملہ، عسکری ٹاور کیس میں بھی چیرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کر نے کا فیصلہ.
ذرائع کے مطابق جوائنٹ انوسٹی گیشنز ٹیم اٹک جاکر بیان قلمبند کرنے کیلئے عدالت سے اجازت لے گی ،عسکری ٹاور کیس کی بنائی گئی جے آئی ٹی کی سربراہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور ہیں،جے آئی ٹی کی سربراہ ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری اور ممبران اٹک جائیں گئے .
9 مئی کیس کے حوالے حکومت نے جے آئی ٹی ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں ،تھانہ سرر روڈ کیس کی جے آئی ٹی کے ہیڈ عمران کشور ہیں،عسکری ٹاور کیس کی جے آئی ٹی ہیڈ ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری ہیں ، جے آئی ٹی ٹیم کے ممبران چیرمین پی ٹی آئی کا بیان قلمبند کرنے اٹک جیل جائیں گئے