اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں 30 نومبر تک مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے ون نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کر دیا، الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کا عمل 30 نومبر تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور فیڈ بیک مدنظر رکھتے ہوئے اہم اجلاس ہوا جس میں عام انتخابات کا شیڈول اور حلقہ بندیوں سے متعلق امور زیر غور آئے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور فیڈ بیک کے بعد حلقہ بندیوں کے دورانیے کو کم کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اب حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو ہوگی، حلقہ بندیوں کے دورانیے کو کم کرنےکا مقصد جلد الیکشن ممکن بنانا ہے، حلقہ بندیوں کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن شیڈول کا اعلان بھی کردیاجائےگا۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کےکام کی شفافیت کو یقینی بنائے گا، واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا دورانیہ 14 دسمبر رکھا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button