لاہور(اے ون نیوز)بجلی کی بچت کے لئے مارکیٹیں مغرب کے بعد بند کرنے کی تجویز ،لیسکو کے سسٹم پر بجلی کی مانگ 6000 میگاواٹ ہو گی، مغرب کے وقت کمرشل سرگرمیاں بند ہونے سے ایک ہزار پانچ سو میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی.
ہسپتال، فارمیسی، ریسٹورنٹس پر ٹیک اوے، شیر فروش، تنور کھلے ہوں گے، اگلے ماہ سے بجلی بچت پروگرام پر عمل درآمد کرنے کا امکان ہے، اکتوبر میں موسم تبدیل ہو جاتا ہے، رات کو درجہ حرارت 15 ڈگری تک کم ہو جاتا ہے،سردیوں میں بجلی کی مانگ 3000 سے 4000 میگاواٹ رہ جاتی ہے.
بجلی کی مانگ کم ہونے سے فرنس آئل سمیت دیگر مہنگے ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہو گی.