نئی دہلی (اے ون نیوز ) برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ برطانیہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے میں جلدی نہیں کرے گا۔
برطانوی وزیراعظم رشی سونک جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے لیکن بھارت پہنچنے سے قبل انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کی۔ برطانوی وزیر اعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ وہ مذاکرات کیلئے کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کریں گے، سال کے اختتام سے پہلے ایک معاہدہ ہوسکتا ہے، جی 20 اجلاس کے ایجنڈے میں برطانیہ اور بھارت کا معاہدہ شامل نہیں ہے۔
اسی حوالے سے برطانوی میڈیا کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ 2021 میں یورپی یونین کے تجارتی نظام سے نکلنے کے بعد سے بھارت برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے والا اب تک کا سب سے بڑا ملک ہوگا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ بھارت تجارتی مذاکرات آخری، لیکن مشکل ترین’ مرحلے میں داخل ہوں گے۔