کولمبو(اے ون نیوز)ایشیا کپ کا اہم میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج کولمبو میں کھیلا جائے گا اور یہ پاکستان کا فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع ہے۔
کولمبو میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، رات سے ہونے والی بارش کا سلسلہ تھم گیا لیکن ابھی تک بادل چھائے ہوئے ہیں اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔
کولمبو شہر میں آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تین مختلف اوقات میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی ہے۔