اہم خبریںتازہ ترینٹیکنالوجی

ٹویٹر (ایکس)کے تمام صارفین کو فیس ادا کرنا ہو گی

نیویارک(اے ون نیوز)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے ایکس صارفین سے پلیٹ فارم استعمال کرنے کے لیے فیس لینے کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایکس کے مالک ایلون مسک نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی جس میں اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ ایکس کی جانب سے تمام صارفین سے تھوڑی سی رقم کو بطور فیس لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے ایکس پر موجود بوٹ اکاؤنٹس کے مسئلے سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ایلون مسک نے کہا کہ بوٹ اکاؤنٹس کی بڑی فوجوں سے نمٹنے کا میرے خیال سے یہی طریقہ ہے کیونکہ ایک بوٹ کو بنانے کے لیے ایک روپے کا دسواں حصہ خرچ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بوٹ اکاؤنٹس کو کچھ ڈالر بھی خرچ کرنا پڑے تو ان کو فعال کرنے کے لیے کافی پیسے لگ جائیں گے۔ جب بھی کوئی بوٹ اکاؤںٹ بنانے والا ایک اور بوٹ اکاؤںٹ بنائے گا تو اُسے دوبارہ سے پیسے دینے پڑیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button