اسلام آباد(اے ون نیوز)الیکشن کمیشن نے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کر دی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویزکی سماعت کے بعد 30 نومبرکو حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
اعلامیے کے مطاب ق حتمی فہرست کے 54 دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرائے جائیں گے، حتمی فہرست کے بعد 54 دن کا الیکشن پروگرام ہوگا۔