اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی

اسلام آباد(اے ون نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کوبھجوادیا اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔

نیپرا کے مطابق اضافے سے ڈسکوز کے صارفین پر 159 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑےگا، یہ اضافہ مالی سال 23-2022 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کو 6 ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، بجلی صارفین اکتوبر 2023 تا مارچ 2024 تک ادائیگیاں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button