اہم خبریںتازہ تریندنیا

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے میجر نے اپنے ہی افسران پر فائرکھول دیا

سرینگر(اے ون نیوز) مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فوج کے میجر نے اپنے ہی افسران پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں راجوڑی کے تھانہ منڈی میں بھارتی میجر کی فائرنگ سے متعدد بھارتی فوجی زخمی ہو گئے۔ اڑتالیس راشٹریہ رائفلز میں بھارتی میجر نے کئی بھارتی فوجیوں کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔

بھارتی فوج میں چند سال کے دوران 82 سے زائد فائرنگ کے واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

تجزیہ کار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر بربریت کرنا بھارتی فوجیوں کو ذہنی اذیت دے رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button