لندن(اے ون نیوز)مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے لندن میں پاکستانی صحافیوں سے الوداعی ملاقات کی ہے،انہوں نے کہاپاکستانیوں کو لندن میں مظاہروں کا کیا فائدہ ہوا، مظاہرے پاکستان جا کر کریں.
نواز شریف کا برطانیہ میں قیام کے دوران میڈیا کوریج کرنے والے صحافیوں سے اظہار تشکر.
نواز شریف نے کہا میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں، آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہو جاوں گا، معاشرے میں صحافت کا اہم کردار ہے،عوام صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں.
غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیے، تنقید برائے تنقید کے بجائے تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے،مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا گھیراو کیا گیا جو ایک نامناسب عمل ہے.