اسلام آباد (اے ون نیوز )اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کر آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بری کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا ۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ سنا یا۔
یاد رہے عدالت نے اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ ایک بجے سنانے کا کہا گیا تھا تاہم کچھ تاخیر کے بعد فیصلہ سنا دیا گیا جس میں درخواست کو منظور کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کو بری کر دیا گیا ۔
دوران سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہاکہ نیب پراسیکیوٹر جنرل اس نکتے پر تحریری طور پر وضاحت دیں،اسحاق ڈار و دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں تو لکھ کر دے دیں،کل کو نیب کہے کہ ہم نے تو ایسا کچھ نہیں کہا تھا۔نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نےکہاکہ ہم نے میرٹ پر دلائل دیئے ہیں عدالت فیصلہ سنا دےجج محمد بشیر نے کہاکہ آپ لکھ کر دے دیں ایک بجے فیصلہ سنائیں گے۔