اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

حکومت نے سردیوں میں گیس بم کا دھماکہ کر دیا

اسلام آباد (اے ون نیوز) وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی تجویز پر کیا گیا جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق گیس کے 57 فیصد صارفین پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں ہے جن کے لیے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا، پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے صارفین کے لیے فکس چارجز 400 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق روٹی تندور کے لیے بھی گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، نگران حکومت اگر گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتی تو گردشی قرضہ 400 ارب روپے مزید بڑھ جاتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button