لاہور(اے ون نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی انتخابی نشان بلا واپس لینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی
جسٹس جواد حسن نے پی ٹی ائی کے عمر افتاب ڈھلوں کی درخواست پر فیصلہ سنایا،عدالت میں وفاقی حکومت کے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ پیش ہوئے
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تین صوبوں میں سکروٹنی ہو چکی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی فہرست تیار کی، پی ٹی آئی چیئرمین نے مخصوص نشستوں کی فہرست منظور کی ۔
الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کی فہرست پر بے بنیاد اعتراض لگائے ،عدالت الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کی فہرست منظور کرنے کا حکم دے ،عدالت پی ٹی آئی کو انتخابی نشان بلا واپس لینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے، عدالت پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کے اقدام کو بھی کالعدم قرار دے۔