اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بیرون ملک سے آنے والوں کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

کورونا کے نئے ویرینٹ کی روک تھام کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی حکام کے مطابق کوروناٹیسٹنگ کا فیصلہ دنیا بھر میں پھیلے جے این ون ویرینٹ کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ائیر پورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی لازمی کورونا ٹیسٹنگ ہو گی،کوویڈ ٹیسٹنگ کے لیے ریپڈ ڈائیگنوسٹک کٹس قومی ادارہ برائے صحت فراہم کرے گا۔

این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں اب تک کوویڈ کے نئے ویرینٹ جے این ون کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ ویرینٹ کے پاکستان میں پھیلنے کا خطرہ کم ہےلیکن احتیاط ضروری ہے۔

جے این ون ویرینٹ اومیکرون کا ذیلی وائرس ہے جو بعض ممالک میں پایا گیا، این سی او سی نے صوبائی اور علاقائی صحت اداروں کو ٹیسٹنگ بڑھانے کا مشورہ دیا ہے۔

شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے، فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button