اہم خبریںتازہ تریندنیا

نیوزی لینڈ کی رکن پارلیمنٹ نے شرمناک الزام لگنے کے بعد استعفا دے دیا

نیوزی لینڈ کی گرین پارٹی کی رکنِ پارلیمنٹ گلریز قہرمان چوری کے مبینہ الزامات کے بعد پارلیمان سےمستعفی ہوگئی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف کے مطابق پولیس ان کے خلاف بوتیک سے کپڑوں کی چوری کے تین الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے۔


گلریز قہرمان نے اپنے اس عمل کو ذہنی تناؤ کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’عوامی نمائندوں سے جس طرزِ عمل کی توقع کی جاتی ہے میں اس پر پورا نہیں اتر سکی۔


 ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کام کے دباؤ کے باعث مجھ سے جو سرزد ہوا وہ میرے کردار سے مطابقت نہیں رکھتا، مجھے اپنی ذہنی صحت پر توجہ دینے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔گلریز قہرمان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے عمل کی کوئی توجیہہ پیش نہیں کر رہی، تاہم میں اِس کی وضاحت کرنا چاہتی ہوں۔


میں نے بے شمار افراد کو مایوس کیا ہے اور میں اس پر معذرت خواہ ہوں، یہ ایسا رویہ نہیں ہے جس کی میں وضاحت پیش کرسکوں اور نہ ہی یہ کوئی اچھا عمل ہے۔

خیال رہے کہ چوری کےالزامات سامنے آنے سے قبل وہ فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں پیش پیش رہنے پر تنقید کی زد میں رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button