اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

انتخابات 2024،الیکشن کمیشن کی حتمی پولنگ سکیم سامنے آ گئی

اسلام آباد(اے ون نیوز) انتخابات 2024،الیکشن کمیشن نے حتمی پولنگ سکیم تیار کر لی،ملک بھر میں 92 ہزار 353 پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے دوران پنجاب میں 52 ہزار 412 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں، پنجاب میں 30 ہزار 755 نارمل، 15 ہزار 617 حساس، 6 ہزار 40 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے دیا گیا۔

کے پی میں 15 ہزار 737 پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے،کے پی میں 4 ہزار 831 نارمل، 6180 حساس، 4 ہزار 726 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

سندھ میں 19 ہزار 96 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں،سندھ میں 4 ہزار 718 نارمل، 6 ہزار 576 حساس، 7 ہزار 802 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے،بلوچستان میں 5 ہزار 67 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔

بلوچستان میں 961 پولنگ سٹیشن نارمل، 2068 حساس، 2038 انتہائی حساس پولنگ سٹیشن قرار دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button