اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

شیخوپورہ میں خون کی ہولی،ظالموں نے خاندان اجاڑ دیا

شیخوپورہ(اے ون نیوز)تھانہ صدر کے نواحی گاو¿ں جھبراں منڈی کے مقامی ڈیرہ پٹواریاں میں نامعلوم سفاک قاتلوں نے تیز دار آلہ کے پہ درپے وار کر کے سوتیلے بیٹے والدین اہلیہ اور ہمشیرہ سمیت پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

پانچ افراد کے سفاکانہ قتل پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی تھانہ صدر پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف بشارت علی کی مبینہ درخواست پر مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی بشارت علی نے پولیس کو یہ بیان دیا ہے کہ وہ فیصل آباد سے نواحی قصبہ جھبراں میں دوائی لینے کے لیے گیا ہوا تھا جب اس نے ڈیرہ پر موبائل فون کال کی تو وہاں پر شور شرابا کی آوازیں سن کر جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچا تو اس کے والدین شاہ محمد 80 سالہ اس کی والدہ عشرہ بی بی 60 سالہ اس کی ہمشیرہ کرن شہزادی اس کا سوتیلا بیٹا عبدالرو¿ف8 سالہ اور اس کی اہلیہ خون میں لت پت تھی اپنی بیوی سونیا کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئی۔

ہلاک ہونے والے پانچوں افراد کی پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں پولیس نے لواحقین کی تحویل میں دے دی اندھے قتل کے حوالہ سے پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا دوسری جانب پانچ افراد کے قتل کے بعد علاقہ میں خوف کی فضا پائی جا رہی ہے مکینوں کے مطابق جھبراں منڈی میں پولیس کی گشت نہ ہونے کی وجہ سے خوفناک اور لرزہ خیز واردات سے ہمارے ڈیروں پر کام کرنے والے لوگ بھی خوفزدہ ہیں ۔

مذکورہ پانچ افراد کے قتل کے مقدمہ کی ایف آئی آر کے حوالہ سے جب صحافیوں نے مقدمہ مدعی بشارت علی سے دی جانے والی درخواست کے حوالہ سے پوچھا تو بشارت علی نے بتایا کہ وہ صدمے کی حالت میں ہے پولیس نے خود ہی درخواست لکھ کر مقدمہ درج کیا ہے جب کہ مجھ سے صرف دستخط کروائے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button