اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

کئی حلقوں میں الیکشن ملتوی؟بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

اسلام آباد(اے ون نیوز)بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا،جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن حلقوں میں بیلیٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کرانا پڑ رہی ان کو آخر میں چھاپہ جائے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق دوبارہ چھپائی خصوصی سیکیورٹی کاغذ اور وقت کی دستیابی پر منحصر ہو گی،سیکیورٹی کاغذ دستیاب نہ ہوا تو ان حلقوں میں انتخابات موخر کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ ہو گا،دوبارہ چھپائی خصوصی سیکیورٹی کاغذ پرنٹنگ کارپوریشنز کی استعداد اور وقت کی دستیابی پر منحصر ہو گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سیکیورٹی کاغذ دستیاب نہ ہوا تو ان حلقوں میں انتخابات موخر کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ ہو گا،اس مرحلے پر بیلٹ پیپرز کی دوبارہ اشاعت کے لیے کاغذ کی دستیابی ،بروقت چھپائی ایک چیلنج بن گیا ۔

عام انتخابات کے لیے خصوصی کاغذ کی ضرورت 24 سو ٹن تھی،بیلٹ پیپر کا سائز کم کر کے اس ضرورت کو 2170 ٹن تک لایا گیا،2170 ٹن خصوصی کاغذ صرف ایک مرتبہ چھپائی کے لیے بمشکل کافی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button