اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فیئر ٹرائل کا حق چالاک ملزم کے لیے نہیں،سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

راولپنڈی(اے ون نیوز)جج اب الحسنات نے سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،فائنڈنگز میں سائفر چشم دید گواہ سیکرٹ دستاویزات کی اہمیت شامل

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی قریشی کے خلاف ایل سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری ،سائفر کیس کا فیصلہ 77 صفحات پر مشتمل ہے،دونوں مجرمان کا عدالت کے سامنے رویہ مد نظر رکھا گیا،سائفر کو اپنے لیے استعمال کیا گیا جس کا اثر پڑا،بطور وزیراعظم وزیر خارجہ اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا،سائفر کے ذریعے دیگر ممالک کے ساتھ رابطے کے سسٹم پر سمجھوتہ کیا گیا ۔

سائفر کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا،سائفر وزارت خارجہ کو واپس نہیں بھیجا گیا، فیئر ٹرائل کا حق چالاک ملزم کے لیے نہیں ہے،25 گواہان کا بیان ریکارڈ ہوا، سماعت کے دوران وکلاءصفائی غیر سنجیدہ دکھائی دیے، سا بق چیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے عدالت سے بدتمیزی کی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ذمے داری تھی بطور وزیراعظم سائفر واپس بھجواتے۔

سا بق چیرمین پی ٹی آئی نے اب تک کاپی واپس نہیں کی،دوران سماعت بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے خود ساختہ پریشانیاں بنائیں، ہمدردیاں لینے کےلئے بے یارو مددگار بننے کی کوشش کی، بانی تحریک انصاف پی ٹی آئی نے سائفر وزارت خارجہ کو واپس نہیں بھیجا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مجرم ثابت ہوئے ہیں۔

دونوں کو 10،10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی جاتی ہے، جو ثبوت عدالت میں پیش کئے گئے وہ ناقابل تردید ہیں، سابق چیرمین تحریک انصاف اور شاہ محمود قریشی نے کیس میں تاخیر کے لیے چھپن چھپائی کا کھیل کھیلا، ہائی پروفائل اور حساس ترین کیس میں ملزمان کو بار بار صفائی دینے کے مواقعے فراہم کیے گئے۔

بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں مجموعی طور پر 24 سال قید کی سزا سنائی گئی،بانی پی ٹی آئی کو چار دفعات کے تحت الگ 10، 2، 2، اور 10 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں، بانی پی ٹی آئی کی چاروں سزائیں ایک ساتھ شروع ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button