اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اب تک کتنےامیدوارانتقال کر چکے ہیں؟الیکشن کمیشن نے فہرسست جا ری کردی

اسلام آباد(اے ون نیوز)الیکشن کمیشن نے انتقال کر جانے والے امیدواروں کی تعداد بتا دی ہے،عام انتخابات سے قبل قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 88 امیدوار انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق انتقال کرنے والوں میں قومی اسمبلی کے 9 اور صوبائی اسمبلیوں کے 79 امیدوار شامل ہیں، قومی اسمبلی اور کے پی صوبائی اسمبلی کے ایک آزاد امیدوار ریحان زیب دہشتگردی کاشکار ہوئے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 8 باجوڑ اور کے پی اسمبلی کے حلقہ 22 سے آزاد امیدوار کے قتل کے سبب انتخابات ملتوی کر دیئے گئے،خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 91 کوہاٹ میں انتخابی امیدوار عصمت اللہ کا 30جنوری کو انتقال ہوا۔

قومی اسمبلی کے 8 اور صوبائی اسمبلیوں کے 78 امیدوار حتمی فہرستوں کے اجراءسے قبل وفات پاگئے،قومی اسمبلی کے ایک امیدوار قتل اور ایک کے انتقال سے رحلت کرجانے والے امیدواروں کی تعداد 88ہوگئی،حتمی فہرستیں کے اجرا سے قبل انتقال کے سبب 86 حلقوں میں انتخابات ملتوی نہیں کئے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button